اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں کشتی کے تصادم کے بعد تلاش اور بچاؤ کا کام...

چین میں کشتی کے تصادم کے بعد تلاش اور بچاؤ کا کام جاری

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں کشتی کے تصادم میں 2 افراد کی ہلاکت اور 14 افراد کے لاپتہ ہونے کے بعد حکام تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

حکام نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا یہ حادثہ منگل کی صبح ہوائی ہوا شہر کے قصبے چھنگ لانگ میں دریائے یوآن شوئی میں پیش آیا تھا جہاں ایک مسافر کشتی ضائع شدہ تیل جمع کرنے والے جہاز سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد مسافر کشتی میں سوار 19 افراد پانی میں گر گئے۔ زندہ بچ جانے والے تین افراد کو دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔

212  اہلکاروں پر مشتمل 10 پیشہ ور امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں۔ توقع ہے کہ اضافی خصوصی امدادی ٹیمیں زیر آب تلاش کی کوششوں میں شامل ہوں گی۔

شہر کے شبعہ ہنگامی انتظام کے نائب سربراہ شیانگ منگ ہوا کے مطابق پانی کی پیچیدہ صورتحال، حادثے کی جگہ تک رسائی میں دشواری اور پانی میں امدادی کام کرنے والی خصوصی ٹیموں کی کمی کی وجہ سے تلاش کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔

وزارت ہنگامی انتظامات (ایم ای ایم) اور وزارت نقل و حمل نے امدادی کوششوں کی رہنمائی کے لئے ایک ورکنگ ٹیم ہونان روانہ کردی ہے۔

وزارت ہنگامی انتظامات نے زیرآب تلاش اور غوطہ خوری کے آلات کے ساتھ ایک قومی واٹر ایمرجنسی ریسکیو ٹیم بھی جائے وقوع پر روانہ کردی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا جلد از جلد پتہ لگاکر اس قسم کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جاسکے۔

حادثے میں ملوث ضائع شدہ تیل جمع کرنے والا بحری جہاز واقعے کے بعد لنگر انداز ہوگیا ہے۔ پولیس نے جہاز پر سوار 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!