اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کا سرحدی اور ابھرتے علاقوں میں سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ...

چینی وزیراعظم کا سرحدی اور ابھرتے علاقوں میں سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ پر زور

چینی وزیراعظم لی چھیانگ چائنہ یونی کام کے زیر ملکیت کمپنی کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے سرحدی اور ابھرتے ہوئے علاقوں میں سائنسی اور تکنیکی جدیدیت کو فروغ دینے، نئی معیار کی پیداواری قوتوں کو بہتر طریقے سے پروان چڑھانے اور ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات ملک کے تین معروف ٹیلی کام آپریٹرز چائنہ ٹیلی کام، چائنہ یونی کام اور چائنہ موبائل کی ملکیت والی کمپنیوں کے معائنے کے دورے کے دوران کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادانہ جدیدیت کو مسلسل آگے بڑھانے، اہم شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو تیز کرنے، صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈیشن میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے اصل تکنیکی کامیابیوں کو حاصل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کے گہرے انضمام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نئے قسم کی شہری سہولتوں کو بڑھانے پر زور دیا۔

چینی وزیراعظم نے نجی فرموں اور درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروباری اداروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 5 جی کے بڑے پیمانے پر اطلاق کو تیز کرنے کے دوران 6 جی پر تکنیکی تحقیق اور معیار کی ترقی کو تیز کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے تینوں معروف ٹیلی کام آپریٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے احساس کو بڑھائیں، جدیدیت پر مبنی ترقی پر قائم رہیں اور ملک کی ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی صنعتوں کی ترقی کے لئے مضبوط مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!