چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی میں ارمچی دیواپو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا فضائی منظر-(شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور براہ چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو والا ایک نئے فضائی روٹ کا آغاز کردیاگیا۔
ہوائی اڈے کے مطابق پہلی پرواز پیر کی صبح ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی جو سنکیانگ سے کوالالمپور کے لئے پہلی باقاعدہ مسافر سروس تھی۔
ہوائی اڈے نے کہا کہ نیا روٹ ارمچی سے کوالالمپور تک یکطرفہ سفر کے وقت کو 8 گھنٹے تک کم کر دیتا ہے ، یہ راستہ مسافروں کو زیادہ متنوع ، آسان اور موثر سفر فراہم کرتا ہے اور اس سے چین اور ملائیشیا کے مابین ثقافتی اور عوامی تبادلوں اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
اس وقت ارمچی دیواپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے قازقستان اور کرغزستان سمیت 20 ممالک کے 23 شہروں کے لئے بین الاقوامی پروازیں جاتی ہیں۔
سنکیانگ کی سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی گزشتہ سال 21 فیصد اضافے کے ساتھ 359 ارب یوآن (تقریباً 50.05 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جبکہ 30کروڑ سے زیادہ سیاح آئے۔
نومبر 2023 سے چین نے اپنی بغیرویزا مختصر قیام کی پالیسی کو مسلسل بہتر بنایا ہے تاکہ وسعت اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دیا جاسکے۔ گزشتہ سال 2کروڑ ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاح ویزا استثنیٰ پالیسی کے تحت چین آئے تھے، جو ویزا سے مستثنیٰ مسافروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 113.5 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link