اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ساحلی علاقوں میں روبوٹس سے امدادی کوششوں کو تقویت مل...

چین کے ساحلی علاقوں میں روبوٹس سے امدادی کوششوں کو تقویت مل گئی

چین کے شمال مشرقی صوبہ جی لین میں بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم تلاش کے کام میں مصروف ہے۔(شِنہوا)

ہائیکو (شِنہوا) چین کے صوبے ہائی نان میں روبوٹس اور ڈرونز پرمشتمل  اعلیٰ ٹیکناجی آلات پانی میں سیاحوں کو بچانے میں کامیاب کردار ادا کرنے کی وجہ وسیع پیمانے پر عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ جدید ٹیکنالوجیز مقامی شعبہ ہنگامی انتظامات نے پہلی مرتبہ وان ننگ شہر کے ایک خلیج میں بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران استعمال کی تھی۔

یہ آلات چین کی ایک شہری امدادی اسکواڈ ،  بلیو اسکائی ریسکیو (بی ایس آر) ٹیم کی ایک مقامی شاخ کی امدادی کوششوں کا حصہ بنے ہیں۔ اس چینی شہری امدادی اسکواڈ میں سرفنگ انسٹرکٹرز، غوطہ خوری کے شوقین افراد اور خوراک کی ترسیل کرنے والا عملہ شامل ہے ۔

اس آلات میں ایک یو-شکل کا پانی میں بچاؤ کرنے والا روبوٹ بھی شامل تھا جو ایک ذہین آلہ ہے جسے ڈوبنے والوں تک تیز رفتاری سے پہنچنے یا انتہائی درستگی کے ساتھ سامان پہنچانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

بی ایس آر کے ایک رکن لیو جیاؤ کا کہنا ہے کہ لائف بوٹس یا جیٹ اسکیز کو  پانی کی مزاحمت نقصان پہنچ سکتا ہے، امدادی کارکن جسمانی تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں اور ان کے ڈوبنے کا  خدشہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

یو۔ شکل کا روبوٹ ان مسائل سے نمٹ سکتا ہے یہ ایک محفوظ اور زیادہ مؤثر حل ہے۔ ساحل سے آپریٹ کیا جانے والا یہ جامع اور لچکدار روبوٹ مشکل حالات سے گزرسکتا ہے جس سے امدادی کارکنوں کو درپیش خطرات نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں۔

یہ روبوٹ تالاب، آبی ذخائر اور دریا جیسے مختلف حالات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

روبوٹ ہائی نان کے علاوہ فوجیان اور گوانگ ڈونگ سمیت کچھ دیگر ساحلی علاقوں میں پہلے ہی زیراستعمال ہیں۔۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!