چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں ایک مسافر کشتی اور ضائع شدہ تیل صاف کرنے والے جہاز کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک اور کئی دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
کاؤنٹی حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح 10 بجے کے قریب دریائے یوآن شوئی میں یوآن لنگ کاؤنٹی کے قصبے چھنگ لانگ میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت مسافر کشتی میں 12 افراد سوار تھے۔
امدادی کارکنوں نے 3 زندہ بچ جانے والوں کو نکال اسپتال میں منتقل کردیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔
2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link