قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی 14 ویں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں این پی سی قائمہ کمیٹی کے 14 ویں سیشن کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی قانون سازوں نے نجی معیشت کے فروغ کے قانون کے مسودے پر غور شروع کردیا جس میں نجی کاروباری اداروں پر من مانی فیسوں اور جرمانوں کی ممانعت کی نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اس قانون کا مسودہ چین کی سب سے بڑی مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں دوسری بار غور کے لئے پیش کیا گیا۔ دسمبر 2024 میں مسودے پر پہلی بار غور کیا گیا تھا۔
مسودے میں نجی اداروں سے فنڈز یا مادی عطیات کی جبری وصولی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دوسرے مسودے میں یہ شقیں بھی شامل ہیں کہ ریاستی کونسل اور مقامی حکومتوں کو کاؤنٹی یا اس سے اوپر کی سطح پر متعلقہ سطح کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹیوں کو نجی معیشت کے فروغ پر باقاعدگی سے رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
مسودہ متعلقہ صنعتی ایسوسی ایشنز اور چیمبرز آف کامرس سے بھی تقاضاکرتا ہے کہ وہ قوانین، ضوابط اور منشور کے مطابق مربوط اور خود احتسابی کے اپنے کردار کو پورا کریں۔ مسودے کے مطابق ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر صنعت کے تقاضوں پر پورا اتریں گے اور معلوماتی مشاورت، تربیت، منڈی میں توسیع، حقوق کے تحفظ اور نجی کمپنیوں اور کاروباری افراد کے تنازعات کے حل جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کریں گے۔
