روس کےپولیس اور فوجی اہلکار بیلگوروڈ میں ایک سڑک پر پہرہ دیتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے چین یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
ترجمان لین نے یہ بات پیر کے روز ایک نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ان سے سے پوچھا گیا تھا کہ کیا چین یوکرین بحران کے حوالے سے کوئی نیا اقدام کررہا ہے کیونکہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک پریس کانفرنس میں امن وتعمیر نو میں چین کی مدد کی توقع ظاہر کی ہے۔
لین نے کہا کہ یوکرین بحران پر چین کا مئوقف مستقل اور واضح ہے۔ بحران میں اضافے کے بعد سے چین تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے، وہ جنگ بندی کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے اور امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے سے متعلق پرعزم ہے۔
لین نے کہا کہ چین ہمیشہ امن کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا، ایک معروضی اور منصفانہ پوزیشن برقرار رکھے گا اور بحران کے سیاسی تصفیے کے فروغ میں مثبت کردارادا کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link