چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر نان نِنگ کے ضلع وومنگ میں چین کے شمال مشرقی علاقےسے تعلق رکھنے والے سیاح اوراہ مینڈارن مرکز کی سیر کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نان نِنگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت نان نِنگ کی شمالی سرحد کی مصروف شاہراہ پر سرسبز باغات،کارسٹ کی پہاڑیاں اور نئے بنگلے میلوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔وہاں اگنے والے اوراہ مینڈارن مقامی پھلوں کی اقسام کے گوہر نایاب ہیں۔
کبھی بڑے پیمانے پر غیر آباد علاقہ اب زرعی عروج کا مرکز بن گیا ہے جو ملک کی پھلوں کی ٹوکری کے طور پر گوانگ شی کی شہرت بڑھا رہا ہے۔
2012 میں تیزی سے وسعت کا آغاز ہوا اور اس کے بعد سے گوانگ شی کے مینڈارن کے زیر کاشت رقبے میں تیز ترین اضافہ ہوا جو 2024 میں 800 مو(53ہیکٹر) سے بڑھ کر 4 لاکھ 60 ہزار مو سے تجاوز کرگیا۔
گزشتہ سال 15 لاکھ ٹن اوراہ مینڈارن کی پیداوار کے ساتھ نان نِنگ کا ضلع وومنگ اس فصل کی سب سے زیادہ پیداوار کا مرکز بن کر ابھرا جو مجموعی قومی پیداوار کا پانچواں حصہ کاشت کر رہا ہے۔
وومنگ کی نِنگ وو ٹاؤن شپ میں ایک کسان وانگ کونگ چھینگ کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر کاشت کیا گیا پھل کم بیجوں اور زیادہ ذائقے کا حامل ہے۔ نئے چینی سال کی چھٹیوں کے دوران اس پھل کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا جب لوگ سامان ذخیرہ کرنے پر توجہ دے رہے ہوتے ہیں اور ہمارے شاندار پھل بہت سے افراد بالخصوص ملک کے شمالی حصوں میں بسنے والوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اوراہ مینڈارن کی مقبولیت میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے جو چینی ساحلوں سے بھی آگے پھیل گئی ہے۔اس کی بڑی وجہ انہیں ذخیرہ کرنے کی عمومی آسانی،رس سے بھرپور اور میٹھی اور ترش خصوصیات اور مالٹوں کی دیگر اقسام سے کم بیج ہونا ہے۔
گوانگ شی میں موجود پھل کے برآمد کنندہ جی سو فینگ کا کہنا ہے کہ ہم نے 5 سال قبل کینیڈا کی منڈی کو ہدف بنایا اور 2023 میں ٹورنٹو کے کوسٹکو سٹور میں اپنا آغاز کیا۔
2024 میں وومنگ کے اوراہ مینڈارن کی برآمد کا مجموعی حجم 2 لاکھ ٹن پر پہنچ گیا۔اس پھل نے دنیا بھر کے 20 ممالک میں اپنی مقبولیت قائم کی جن میں سے کینیڈا،روس،مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا مقامی برآمد کنندگان کے لئے اہم بین الاقوامی مقامات ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link