چین کےوسطی صوبہ ہوبےکے شہر ووہان میں ایک لڑکا انسان نما روبوٹ دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی کمپنی انجن اے آئی نے ایک ایسا انسان نما روبوٹ تیار کیا ہے جس نے چین کے جنوبی صوبےگوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں آگے کی سمت پلٹنے کا مظاہرہ کیا۔
انجن اے آئی نے متحرک توازن اور سرعت کا درست حساب لگانے میں کامیابی حاصل کی جس کی بدولت روبوٹ نے جسمانی کرتب کے دوران استحکام برقرار رکھا اور ہموار لینڈنگ کی۔
اس مظاہرے نے اس بات کو اجاگر کردیا ہے کہ روبوٹ نہ صرف خوبصورتی اور مضبوطی کے ساتھ چلنے کے قابل ہے بلکہ اس میں تیز رفتار متحرک صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔
پچھلی سمت پلٹنے کی نسبت آگے کی جانب پلٹنے کے لئے ایک روبوٹ کو زیادہ متحرک توازن، فوری تیز رفتار اور درست لینڈنگ کنٹرول درکار ہوتا ہے ۔
اس کے علاوہ روبوٹ کے آگے کی سمت پلٹنے کا عمل،دوڑنے کے مقابلے میں اس کے ہارڈ ویئر کی صلاحیتوں اور اس کی الگورتھم ٹیم کی مہارت اورصلاحیتوں کا مئوثر مظاہرہ ہے۔
انجن اے آئی کمپنی 2023 میں شین زین میں قائم ہوئی تھی جو عمومی مقاصد آئی اے اجسام اور صنعتوں کو درکار مخصوص حل پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
