بحیرہ روم کی اہم ترین بندرگاہوں میں شامل ویلنسیا نے سال 2025 کے آغاز میں ہی چین کے ساتھ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
ویلنسیا پورٹ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، جنوری 2025 میں بندرگاہ نے چین کے ساتھ 7 لاکھ ٹن سے زائد مال کی تجارت کی، جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.48 فیصد کا سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں مقامات کے درمیان کنٹینر ٹریفک میں 53.19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے تحت 67 ہزار سے زائد ٹی ای یوز کنٹینرز (20 فٹ مساوی یونٹ) کی ترسیل ہوئی ہے۔
پورٹ اتھارٹی کے مطابق، چین کو برآمد کی جانے والی اہم اشیاء میں کھانے پینے کا سامان، گاڑیاں، شراب اور مشروبات شامل ہیں، جبکہ درآمد کی جانے والی مصنوعات میں مشینری، اوزار اور تعمیراتی مواد سرِفہرست ہیں۔
ویلنسیا، اسپین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link