اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات کا آغاز آج...

کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات کا آغاز آج ہوگا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے مذاکرات آج سےشروع ہوں گے۔

آئی ایم ایف وفد 24 سے 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا ۔ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اوررپورٹنگ پر بات ہوگی۔

آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیاجائے گا۔ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف وفد سے کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکلز اور سبسڈی پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!