اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کمپنی نے گہرے سمندر کی بندرگاہ کا دوسرا مرحلہ کیمرون کے...

چینی کمپنی نے گہرے سمندر کی بندرگاہ کا دوسرا مرحلہ کیمرون کے حوالے کر دیا

سی ایچ ای سی کا ایک نمائندہ کیمرون کے جنوبی علاقے کربی میں کربی گہرے سمندر کی بندرگاہ کے دوسرے مرحلے کی "چابی” کربی بندرگاہ اتھارٹی(پی اے کے)کے نمائندے کے حوالے کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

یاوندے (شِنہوا) چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سی)نے کیمرون کے جنوبی علاقے میں کربی گہرے سمندر کی بندرگاہ کا دوسرا مرحلہ حکام کے حوالے کر دیا۔

کربی بندرگاہ اتھارٹی (پی اے کے) کے جنرل منیجر پطرس میلوم نے حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے کی تکمیل سے بندرگاہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

میلوم نے کہا کہ پی اے کےنے ترقی کی ہے۔ پہلے مرحلے میں ہمارے پاس صرف 615 میٹر تھا لیکن اب ہم 715 میٹر تک پہنچ چکے ہیں۔ اس سے ہمیں اپنی بندرگاہ پر زیادہ ٹریفک کو سنبھالنے کی سہولت ملے گی۔ انہوں نے تعمیراتی عمل کے دوران  سی ایچ ای سی  کے اچھے تعاون اور لچک کو سراہا ۔

سی ایچ ای سی کے سینٹرل افریقہ ڈویژن کے جنرل منیجر چھن زی نے کہا کہ حوالگی کی تقریب ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جو کربی گہرے سمندری بندرگاہ کو علاقائی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گی۔

چھن زی نے کہا کہ اس کے دوسرے مرحلے کی تکمیل تجارت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور بندرگاہ کی ہینڈلنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ آج کی حوالگی کوئی اختتام نہیں ہے بلکہ ایک نیا آغاز ہے۔ہم آگے بڑھتے ہوئے  حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ بندرگاہ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے اور سروس کے معیار کو بڑھایا جا سکے تاکہ صارفین کو زیادہ مئوثر اور آسان لاجسٹکس حل فراہم کیے جا سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!