چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر وی فانگ کے ضلع فانگ ژی کے گاؤں وانگ جیا ژوآنگ ژی میں واقع ایک پتنگ ساز کارخانے کی ورکشاپ میں خواتین محنت کش پتنگ تیار کررہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) جامع قرض سے متعلق حوصلہ افزائی کی حکومتی کوششوں کے باعث 2024 کے اختتام تک چھوٹے اور مائیکرو اداروں پر واجب الادا قرضوں کی رقم میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
قومی مالیاتی ضابطہ کار انتظامیہ کے مطابق گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کے اختتام تک بینکاری مالیاتی اداروں کے چھوٹے اور مائیکرو اداروں کو جاری کردہ قرض توازن 814 کھرب یوآن (تقریباً 114 کھرب امریکی ڈالر) تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق 1 کروڑ یوآن یا اس سے کم قرض کی حد کے ساتھ چھوٹے اور مائیکرو اداروں پر واجب الادا قرض 333 کھرب یوآن تک پہنچ چکا ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 14.7 فیصد اضافہ ہے۔
تجارتی بینکوں کے قرض اثاثوں کا معیار عمومی طور پر مستحکم رہا ہے۔ چوتھی سہ ماہی کے اختتام تک تجارتی قرض دہندگان کے لئے غیرفعال قرض کا تناسب 1.5 فیصد رہا جو گزشتہ سہ ماہی سے 0.05 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
چین قرض اخراجات میں کمی اور چھوٹی منڈی کے نمایاں اداروں کی قوت میں اضافے کے لئے چھوٹے کاروباروں کے لئے مالی تعاون بڑھا رہا ہے جس میں درکار مختص رقم کے تناسب کو کم کرنا اور پالیسی شرح میں تخفیف شامل ہے۔
چین میں 2024 کے دوران اندراج شدہ کاروباری اداروں کی تعداد 6 کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار تک پہنچ چکی تھی جن میں زیادہ تر متوسط ، چھوٹے اور مائیکرو کاروبار تھے۔
