اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی وزیر خارجہ کی جانب سے غزہ میں مستقل امن کے لیے...

چینی وزیر خارجہ کی جانب سے غزہ میں مستقل امن کے لیے دو ریاستی حل کی اہمیت کااعادہ

فائل فوٹو، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور مصر کےوزیر خارجہ بدر عبد العاطی چین۔مصر وزرائے خارجہ تزویراتی مکالمے کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

جوہانسبرگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیلی-فلسطینی تنازعہ میں مستقل امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقدہ گروپ آف 20(جی20) وزرائے خارجہ اجلاس سے واپس آ تے ہوئےمصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی ۔

گفتگو کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن وانگ یی نے عبد العاطی کے ساتھ علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

عبد العاطی نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مصر جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ مل کر بحالی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصر فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے خلاف ہے۔

عبد العاطی نے مزید کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک مستقل رکن ہے اور اس مہینے  کونسل کا گردشی صدر بھی ہے، عرب ممالک چین کے منفرد اور اہم کردار کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک غزہ میں امن کی بحالی اور تعمیر نو میں چین کی مدد کی امید رکھتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین عرب ممالک کا دوست ہے اور مصر کا ایک جامع تزویراتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے عرب ممالک کے جائز موقف کی حمایت کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی مخالفت کی  اور جنگ بندی  معاہدے پر مکمل اور مئوثر عمل درآمد پر زور دیا۔

وانگ  نے کہا کہ غزہ فلسطینی علاقے کا حصہ ہے اور اس کے حوالے سے کوئی بھی مستقبل کی ترتیب اور خاص طور پر تنازعہ کے بعد کے نظم ونسق میں فلسطینی عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہوئے اور فلسطینیوں کی فلسطین پر حکمرانی کے اصول کی پیروی کرتے ہوئے طے کی جانی چاہیے۔

انہوں نے بحالی اور نظم و نسق کے منصوبوں کی فوری تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!