اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں جسم فروشی اور جوئے کے خلاف کارروائیاں تیز

چین میں جسم فروشی اور جوئے کے خلاف کارروائیاں تیز

چینی پولیس افسران کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرجوئے اور دھوکہ دہی کے ملزم کو واپس لارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت عوامی تحفظ نے کہا ہے کہ عوامی تحفظ کے اہم خدشات کے ازالے کی مضبوط کوششوں کی بدولت 2024 میں چینی پولیس نے جسم فروشی، فحش مواد یا جوئے جیسے امن عامہ کی خلاف ورزی کے 60 ہزار مجرمانہ مقدمات اور 5 لاکھ شکایات کو نمٹایا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آن لائن جسم فروشی، غیر قانونی جوئے اور غیر قانونی لاٹریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں، جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی ایک بڑی تعداد کو ختم کیا اور غیر قانونی اڈوں پر چھاپے مارے۔

وزارت کے مطابق موسم سرما اور موسم بہار کے مہینوں کے دوران دیہی علاقوں میں جوا روکنے کے مقصد کے تحت ایک بڑی قومی کارروائی کے نتیجے میں 10ہزار سے زیادہ مقدمات اور ایک لاکھ شکایات کو نمٹایا گیا۔ اس اقدام سے دیہی علاقوں میں جوئے کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

موسم گرما کے دوران حکام نے بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹس سے متعلق غیر قانونی جوئے کو ختم کیا ، 800 سے زیادہ مقدمات نمٹائے اور 500 جوئے کے اڈے ختم کئے۔

ان کوششوں کے علاوہ وزارت نے منظم مسائل کو حل کرنے کے لئے صنعتی نگرانوں کے ساتھ تعاون کیا، جس کا مقصد ان جرائم کی بنیادی وجوہات کو کم کرنا اور طویل مدتی روک تھام کو بڑھانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!