چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر جن جیانگ میں کھیلوں کے ملبوسات تیار کرنے والی چین کی بڑی کمپنی 361 ڈگریز کی ورکشاپ میں عملے کے ارکان پروڈکشن لائن پر کام کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ود وہولڈنگ ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والے بعض محصولات کو عارضی طور پر استثنیٰ دینے کی ترجیحی پالیسی سے مستفید ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2024 کے دوران تیز تر اضافہ ہوا ہے۔
ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں دوبارہ کی گئی سرمایہ کاری کی مجموعی قدر 162.28 ارب یوآن(تقریباً 22.63 ارب امریکی ڈالر) کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد زائد ہے۔
چین نے اس سے قبل ملک میں مقامی اداروں کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاروں میں تقسیم کئے جانے والے منافع پر ود ہولڈنگ انکم ٹیکس کو موخر کر دیا تھا اور مقامی منصوبوں اور شعبوں میں دوبارہ براہ راست سرمایہ کاری کی تھی۔
