اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اورمصر کی کمپنیوں نے مصر میں پہلی الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس فیکٹری...

چین اورمصر کی کمپنیوں نے مصر میں پہلی الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس فیکٹری کی تعمیر کا معاہدہ کرلیا

مصر کے نائب وزیراعظم اور وزیر صحت و آبادی خالد عبدالغفار ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)مصر کی وزارت صحت و آبادی نے کہا ہے کہ مصری کمپنی تتویر میڈیکل انڈسٹریز اور چین کی طبی آلات اور حل فراہم کرنے والی کمپنی مندرے نے مصر میں الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس کی تیاری کا پہلا پلانٹ لگانے کے لئے تعاون کے معاہدے  پر دستخط کئے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک مصری نائب وزیراعظم اور وزیرصحت و آبادی خالد عبدالغفار نے معاہدے کی اہمیت پر زوردیا۔ انہوں نے  کہا کہ اس اقدام سے مقامی طبی صنعتوں کو تقویت دینے، مصر میں صحت کے شعبے کی جدید طبی سازوسامان کی ضروریات کو پورا کرنے، خود کفالت حاصل کرنے اور درآمدات پر انحصار  کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی پہلی ڈیوائسز اپریل میں تیار ہوکر استعمال کے لئے فراہم کی جائیں گی۔ توقع ہے کہ فیکٹری سالانہ 2500 ڈیوائسز تیار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے، مصر کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عالمی کمپنیوں کو طبی آلات کی پیداواری ٹیکنالوجی مصر منتقل کرنے کی ترغیب دینے کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!