چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان کے دالیان کنٹینر ٹرمینل پر ایم ایس سی ایس وی ای وی اے جہاز لنگرانداز ہے۔(شِنہوا)
دالیان (شِنہوا) ایم ایس سی ایس وی ای وی اے جہاز کے دالیان کنٹینر ٹرمینل سے روانہ ہونے کے ساتھ ہی چین کے شمال مشرقی بندرگاہی شہر دالیان کو بحیرہ روم کے کئی ممالک سے ملانے والے براہ راست کنٹینر بحری راستے کا بھی باضابطہ آغاز ہوگیا۔
نیا روٹ مصر، ترکیہ اور اسرائیل جیسے ممالک کی بڑی بندرگاہوں کو منسلک کرتا ہے جو چین کے شمال مشرقی خطے اور بحیرہ روم کے درمیان زیادہ مئوثر، قابل بھروسہ بحری ترسیلی راہداری میں کردار ادا کرے گا۔
نئے راستے پر میڈیٹرینین شپنگ کمپنی خدمات مہیا کرے گی جو ہفتے میں 16 کنٹینر جہازوں کو اس روٹ پر چلائے گی جس میں سے ہر ایک کی گنجائش 19 ہزار ٹی ای یوز ہوگی۔
یہ بحری جہاز کیمیائی مصنوعات، گاڑیاں اور گاڑیوں کے پرزے ، مکینیکل آلات اور معدنی وسائل سمیت مختلف نوعیت کے سامان کی نقل و حمل کریں گے۔
توقع ہے کہ یہ بحری خدمت چین کے شمال مشرقی خطے اور بحیرہ روم کے ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دے گی۔
چین ترکیہ کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ یہ نیا روٹ ترکیہ کی کنکلے، استنبول اور تیکرداغ جیسی اہم بندرگاہوں سے گزرے گا جس سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تبادلے گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتی و سپلائی چین کا انضمام بھی ہوگا۔
ایک بین الاقوامی مال برداری ادارے جی لین فلائنگ ٹائیگر لاجسٹکس گروپ کمپنی لمیٹڈ نے ایم ایس سی ایس وی ای وی اے کے ذریعے 200 ٹن سے زائد زیادہ سامان ترکیہ روانہ کیا ہے۔
جی لین فلائنگ ٹائیگر لاجسٹکس گروپ کے نائب منیجنگ ڈائریکٹروانگ نان کا کہنا ہے کہ نئے راستے سے دیگر بحری راستوں کی نسبت سفری وقت میں تقریباً 10 روز کی بچت ہوگی۔ یہ سروس سرمائے کی لاگت اور اسٹاک پر دباؤ کو کم کرے گی اور سپلائی چین کے استحکام کو بڑھائے گی۔
