چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں ایس 1 لائن کے گوئی آن سٹیشن پر مسافروں کا تصاویر کے لئے ایک انداز۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریلوے کے ذریعے جنوری کے دوران 36 کروڑ 90 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جس میں گزشتہ سال کے اس عرصے کی نسبت 12.1 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
قومی ریلوے انتظامیہ کے مطابق اس عرصے کے دوران ہائی سپیڈ ریلوے پر 27 کروڑ 50 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 10.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریلوے کے مسافروں کے مجموعی قومی حجم کا 74.6 فیصد ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق چائنہ ریلوے نے جنوری میں 42 کروڑ 30 لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل کی اور مال برداری کا حجم 288.47 ارب ٹن-کلومیٹر رہا۔
انتظامیہ کے مطابق جنوری میں ریلوے میں طے شدہ اثاثوں کی سرمایہ کاری 43.9 ارب یوآن(6.12 ارب امریکی ڈالر) رہی جس میں 3.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔
