چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ہوا وے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو چھینگ ڈونگ ہارمنی او ایس نیکسٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)
ڈھاکہ(شِنہوا)چین کی بڑی ٹیلی مواصلاتی کمپنی ہوا وے نے اپنے فلیگ شپ مقابلے "سیڈز فار دی فیوچر بنگلہ دیش” کے 12ویں ایڈیشن کے لئے روڈ شوز کا آغاز کردیا ہے۔ اس کا مقصد طلبہ کے اطلاعاتی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے علم اور مہارتوں کو آراستہ کر کے ملک کے آئی سی ٹی نظام کو ترقی دینا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کے تحت ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی،براک یونیورسٹی اور کئی دیگر اداروں سمیت سرکردہ تعلیمی اداروں میں حال ہی میں روڈ شوز کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ روڈ شوز کا اہتمام ملک بھر میں کئی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی کیا جائے گا۔
اس سال روڈ شوز مارچ تک ہوں گے جس کے بعد اپریل میں پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا جبکہ درخواست گزاروں کے لئے رجسٹریشن کا عمل بھی کھل جائے گا۔
بنگلہ دیش میں ہونے والے اس مقابلے کے فاتح چین میں منعقدہ علاقائی مقابلے میں حصہ لیں گے۔
سیڈز فار فیوچر یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے علم اور مہارت پر مبنی عالمی مقابلہ ہے۔
