اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلشِنہوا اور جی جی پریس کے درمیان میڈیا تعاون کی مفاہمتی یادداشت...

شِنہوا اور جی جی پریس کے درمیان میڈیا تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا اور جاپان کی جی جی پریس کے صدر کاتسوہیکو سکائی ٹوکیو میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

ٹوکیو (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے ٹوکیو میں جاپان کی جی جی پریس کے صدر کاتسوہیکو سکائی سے ملاقات کی اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔

فوہوا نے کہا کہ میڈیا ملکوں کے درمیان سیاسی تبادلوں، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے لئے ایک اہم پل کا کام کرتا ہے۔

فوہوا نے مزید کہا کہ جی جی پریس شِنہوا کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب نئی ٹیکنالوجیز میڈیا کی صنعت میں تبدیلیاں لا رہی ہیں، شِنہوا جی جی پریس کے ساتھ تکنیکی تبادلوں کو مضبوط بنانے، اقتصادی معلومات اور دیگر شعبوں میں تعاون مسلسل بڑھانے اور عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے طریقہ کار کے تحت فعال رابطوں اور تعاون کا خواہاں ہے تاکہ روابط اور تعاون کے لئے باہمی مفید اور عملی شراکت داری قائم کی جاسکے۔

جی جی پریس کے صدر کاتسوہیکو سکائی نے فوہوا کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایجنسیوں کی جانب سے دستخط کردہ تعاون کی نئی دستاویز دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہے اور وہ مستقبل میں شِنہوا کے ساتھ باہم سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر طویل مدتی اور مستحکم تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!