’’ میں سوفی پوئریئر ہوں۔ میرا چینی نام ’سو چھی‘ ہے۔ میرا تعلق فرانس سے ہے۔ میں وانزائی کلائیڈوسکوپ کلچر اینڈ ٹورازم کمپنی میں آرٹسٹک ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہوں۔‘‘
سوفی پوئریئر ایک طویل مدت سے چین کی ثقافت میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ انہوں نے چین میں 5 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ہے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز وانزائی جو ایک قدیم قصبہ ہے سے کیا ۔ آتشبازی کی پیداوار کے حوالے سے یہ قصبہ تقریباً 1400 سال کا تاریخی پس منظر رکھتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سوفی پوئریئر، آرٹسٹک ڈائریکٹر، وانزائی کلائیڈوسکوپ کلچر اینڈ ٹورازم کمپنی
’’ چاہے ہم فرانس میں ہوں یا چین میں، ہم سب آتشبازی سے محبت کرتے ہیں۔ اس لئے میں چاہتی ہوں کہ آتشبازی کو باقاعدہ ایک کہانی یا مکمل پرفارمنس کی شکل دوں۔ ہو سکتا ہے کہ میں ڈرونز یا دوسری ٹیکنالوجیز کوبھی استعمال میں لاؤں تاکہ آتشبازی کے مناظر کو مزید خوب صورت بنایا جا سکے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سوفی پوئریئر، آرٹسٹک ڈائریکٹر، وانزائی کلائیڈوسکوپ کلچر اینڈ ٹورازم کمپنی
’’ میرے یہاں رہنے کی وجہ بھی یقیناََ یہی ہے کہ میں چین سے پیار کرتی ہوں۔ یہاں کے لوگوں کے ساتھ کھانا پینا، گانا، ناچنا اور کام کرنا میرے نزدیک چین کی ثقافت کو عملی طور پر سمجھنے کے بہترین طریقے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سوفی پوئریئر، آرٹسٹک ڈائریکٹر، وانزائی کلائیڈوسکوپ کلچر اینڈ ٹورازم کمپنی
’’ میرا خواب یہ ہے کہ ہم اپنی کمپنی اور اپنے ڈیزائن کے انداز کو ملک سے باہر بھی لے جائیں۔ وجہ یہ ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ چین میں آتشبازی کا معیار بہت اچھا ہے ۔ اس وقت ہم تخلیقی صلاحیتوں پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ اب میں سوچتی ہوں کہ ہماری کمپنی باہر جا سکتی ہے۔ خاص طور پر فرانس جا سکتی ہے اور اگر یہ پیرس میں ہو تو یقین کیجئے یہ بہت ہی بہتر ہو گا۔‘‘
یی چھون، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link