چین، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ کی گوئی ژو یونیورسٹی میں پبلک بگ ڈیٹا کی اسٹیٹ کی لیبارٹری میں عملہ آلات کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) قومی ڈیٹا انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ پبلک ڈیٹا ریسورس رجسٹریشن کے لئے چین کا قومی پلیٹ فارم یکم مارچ سے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کردے گا۔
انتظامیہ کے نائب سربراہ چھن رونگ ہوئی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف عوامی ڈیٹا وسائل کے لئے ایک انتظامی نظام کے طور پر کام کرے گا بلکہ معلومات کی تلاش اور انہیں ظاہر کرنے کے لئے پورٹل کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دے گا۔
چھن نے بتا یا کہ پلیٹ فارم فعال ہو نے سے ڈیٹا فراہم کنندگان ڈیٹا کے وسائل اور مصنوعات کے بارے میں معلومات شائع کرنے کے قابل ہوں گے، جبکہ ڈیٹا کے صارفین ڈیٹا تلاش کر سکیں گے۔
چھن نے کہا کہ کاروباری اخراجات میں کمی، نئی معیار کی پیداواری قوتوں کا فروغ اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت کے لئے ڈیٹا کے کردار کو بڑھانا رواں سال اعداد و شمار سے متعلق اقدامات میں نمایاں توجہ کا مرکز ہے۔
چین نے عوامی اعداد و شمار کے وسائل کی ترقی اور استعمال کو تیز کرنے کے لئے گزشتہ برس رہنما اصول متعارف کرائے تھے۔ ان اقدامات کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور اس شعبے میں ملک کے مسابقتی فوائد کومستحکم کرنا ہے۔
رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ چین 2025 تک اہم صنعتوں اور خطوں میں پبلک ڈیٹا وسائل کی ترقی اور استعمال میں خاطر خواہ پیشرفت کی توقع رکھتا ہے۔
2030 تک پبلک ڈیٹا حقیقی معیشت کو بااختیار بنانے، صارفین کی طلب میں اضافے اور نظم و نسق کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
