امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پومونا میں 7ویں آتھینٹک ایشین فوڈ ایکسپو کے دوران لوگ چینی کمپنی کے تیار کردہ مشروبات چکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا)جنوبی کیلیفورنیا میں پومونا شہر میں فیئرپلیکس کے مصروف نمائشی ہال میں چینی کھانے کی وسیع مصنوعات نے امریکی حاضرین کو محظوظ کیا۔
7 ویں آتھینٹک ایشین فوڈ ایکسپو کا انعقاد ہفتے کے اختتام پر پومونا میں ہوا جس میں چین اور دیگر ایشیائی ممالک سےخوراک کے سینکڑوں برانڈ شریک ہوئے۔
تقریباً 200 چینی برانڈز نے 2 ہزار سے زائد مصنوعات کے ساتھ نمائش میں شرکت کی۔مینگ نیو ڈیری،انڈر دی ہا تھورن ٹری،وانگ لاؤ جی نباتاتی چائے اور سو فو چھی جیسے معروف چینی برانڈز نمائش میں توجہ کا مرکز رہے۔
چینی لوازمات کی متحرک نمائش میں گھرے حاضرین نے نمونے دیکھے،نئے ذائقے چکھے اور اپنے سامنے انواع و اقسام کھانے دیکھ کر حیران رہ گئے۔
یہ نمائش ایک بھرپور ثقافتی تقریب بھی ہے جس میں کھانے پینے،فن کے مظاہروں اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ نیا قمری سال بھی منایا گیا۔
نمائش کے منتظم اور او سی ایم گروپ یو ایس اے انکارپوریٹڈ کے چیئرمین وانگ گانگ نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی کھانے پینے کے برانڈز نے حالیہ برسوں میں شمالی امریکہ کی منڈی میں مضبوط قدم جما لئے ہیں۔
2015 میں قائم کیا گیا او سی ایم گروپ یو ایس اے انکارپوریٹڈ امریکہ میں چینی کھانوں اور مشروبات کا تیزی سے پھیلتا ہوا ڈسٹری بیوٹر ہے جس کا مشن امریکی کیٹرنگ مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی چینی مصنوعات کا فروغ ہے۔
