اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین2024 میں دبئی آنے والے چینی سیاحوں میں 31 فیصد اضافہ

2024 میں دبئی آنے والے چینی سیاحوں میں 31 فیصد اضافہ

متحدہ عرب امارات کےشہر دبئی کا منظر۔(شِنہوا)

دبئی(شِنہوا) 2024 میں چین سے دبئی آنے والے سیاحوں میں 31 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ اس دوران 8 لاکھ 24 ہزار چینی سیاح امارات آئے۔

معیشت اور سیاحت کے محکمے(ڈی ای ٹی) کا کہنا ہے کہ امارات نے ادائیگی کی آسان خدمات کی فراہمی،چینی زبان کے بہتر ٹور گائیڈز اور نئے چینی سال کے دوران لائٹ شو سمیت خصوصی تقریبات سے چینی سیاحوں کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کی۔

اس اضافے نے دبئی میں ریکارڈ مجموعی سیاحت میں حصہ ڈالا جہاں ایک کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار سیاح آئے جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زائد ہیں۔

ڈی ای ٹی نے کہا کہ دبئی کے ریکارڈ ساز سیاحت کے اعدادوشمار  سے 60 سے زائد ممالک میں تشہیری مہمات اور وسیع تعداد میں سیاحتی مصنوعات پیش کرنے کے لئے 3 ہزار سے زائد بین الاقوامی تنظیموں سے شراکت داری کی کامیابی ظاہر ہوتی ہے۔

اس ترقی میں دبئی کی سیاحت کی بڑھتی ہوئی بنیادی سہولیات سے بھی معاونت ملی ہے۔2024 کے اختتام تک دبئی میں نئی پرتعیش املاک سمیت 832 ہوٹل تھے جو قیام کے مزید مواقع پیش کرتے تھے۔پچھلے سال ہوٹلوں میں رہنے کی اوسط شرح 78.2 فیصد تک پہنچ گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!