اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلآن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف سخت کارروائی کو...

آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف سخت کارروائی کو بہت اہمیت دیتے ہیں،میانمار

تھائی لینڈ اور میانمار کی سرحد پر واقع تھائی لینڈ کے صوبے ٹاک کے علاقے مائے سوت کافضائی منظر-(شِنہوا)

یانگون(شِنہوا)چین اور میانمار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، ٹیلی کام، آن لائن فراڈ اور انسانی سمگلنگ جیسے سرحد پار جرائم کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میانمار میں چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میانمار کی طرف سے اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ جیسے غیر قانونی اور مجرمانہ کاموں کے خلاف سخت کارروائیوں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بیان کے مطابق میانمار میں چین کے سفیر ماجیا اور چین کے معاون وزیر برائے عوامی تحفظ لیو ژونگ یی نے 14 فروری کو بالترتیب میانمار کے نائب وزیراعظم اور مرکزی وزیر خارجہ یو تھان سوے اور مرکزی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل تن تن ناؤنگ سے مذاکرات کئے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران میانمار کی طرف سے مستقبل قریب میں آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کا مقابلہ کرنے کے لئے میانمار کی حکومت کی طرف سے کئے گئے مخصوص اقدامات کا تعارف کرایا گیا اور کہا گیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیرجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین اور دیگر متعلقہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائےگا اور آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ جیسے سرحد پار جرائم کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لئے باقاعدہ تعاون کے طریقہ کار کے لئے کام کرےگا۔

چینی وفد نے چینی شہریوں کے تحفظ میں میانمار کے عزم اور کوششوں کا مثبت جائزہ لیا اور کہا کہ آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چین میانمار اور تھائی لینڈ جیسے ہمسایہ ممالک کے ساتھ فعال طور پر دوطرفہ اور کثیرجہتی تعاون کرنے، جامع اقدامات اپنانے، علامات اور بنیادی وجوہات دونوں کو حل کرنے، متعلقہ ممالک میں مجرموں کو جرائم کے ارتکاب سے روکنے، آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ  کی جڑیں ختم کرنے اور علاقائی ممالک کے مابین تبادلوں اور تعاون کے معمول کے نظام کو برقرار رکھنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!