اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اپنے اندرونی معاملے میں متعلقہ ممالک کی مداخلت کی کوششوں کی...

چین اپنے اندرونی معاملے میں متعلقہ ممالک کی مداخلت کی کوششوں کی سخت مخالفت کرتاہے،ترجمان

چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کا بحری جہاز سیفانگ چین کے ہوانگیان ڈاؤ سے متصل سمندر میں گشت کررہاہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے  کہ چین متعلقہ ممالک کی جانب سے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے چھوٹے حلقوں کو اکسانے، چین پر حملہ کرنے اور اسے بدنام کرنے، محاذ آرائی اور دشمنی کو ہوا دینے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان  گوجیاکن نے یہ بات اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران جرمنی کے شہر میونخ میں جمہوریہ کوریا، امریکہ اور جاپان کے مشترکہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی جس میں چین کے تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر منفی تبصرہ کیا گیا تھا۔

گوجیاکن نے کہا کہ ہم نے متعلقہ ممالک کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

تائیوان کو چین کے علاقے کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ تائیوان معاملہ چین کا خالصتاً اندرونی معاملہ ہے جس میں بیرونی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

گوجیاکن نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کلید ایک چین کے اصول کی پاسداری اور "تائیوان کی آزادی” جیسی علیحدگی پسندی کی سختی سے مخالفت کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کی سرگرمیوں میں تائیوان کو صرف ایک چین کے اصول کے تحت ہی شریک کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاسی مقابلوں کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کی ایک شاندار مثال ہے۔ ہم متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کے لئے علاقائی ممالک کی کوششوں کا احترام کریں، سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کریں، دھڑے بندی کرنا بند کریں اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان  گوجیاکن نے کہا کہ چین علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا جبکہ متعلقہ ممالک کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!