اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینمعمر کھلاڑیوں کی آئس ہاکی ٹیم کا تیز رفتار اور سنسنی خیز...

معمر کھلاڑیوں کی آئس ہاکی ٹیم کا تیز رفتار اور سنسنی خیز کھیل  کا شاندار مظاہرہ 

سردیوں کا  تیز رفتار اور سنسنی خیز کھیل آئس ہاکی صرف نوجوانوں کے لئے ہی مخصوص نہیں ہے۔ چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے دارالحکومت شی جیا چوانگ میں تقریباً 70 سال کی اوسط عمر کے کھلاڑیوں پر مشتمل آئس ہاکی ٹیم  جوش و جذبے کے ساتھ نوجوانی کی نئی تعریف پیش کر رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): این منگلی، رکن، سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ آئس ہاکی ٹیم کا سب سے عمر رسیدہ رکن 73 برس کا ہے جبکہ سب سے کم عمر رکن کھلاڑی کی عمر 55 سال ہے۔ ٹیم کے ارکان کی اوسط عمریں تقریباً 67 یا 68 سال ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژاؤ بینگ شون، رکن، سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ ہمارا تعلق سال 1960 کی دہائی کے بعد پیدا ہونے والی نسل سے ہے۔ ہماری ٹیم میں 65 سال کے ارکان کو اب بھی نسبتاً نوجوان شمار کیا جاتا ہے۔‘‘

خاندان کی جانب سے تعاون نے ان کھلاڑیوں کو اپنا یہ شوق لمبے عرصے تک برقرار رکھنے کے لئے ایک مضبوط سہارا فراہم کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): می لیان شی، رکن، سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ ہاکی اسکیٹس کے حفاظتی بلیڈ کور میری بیوی نےبنائے تھے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): دو پیجون، رکن، سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ میں 4 سال سے آئس ہاکی کھیلنے میں ان کے ساتھ شریک ہوں۔ اس سلسلے میں مجھے اپنی بیوی کی مدد بھی حاصل ہے۔ میں بہت دور رہتا ہوں۔ میری بیوی دوپہر کے تربیتی سیشن کے بعد میرا انتظار کرتی تھی۔ اب اس نے دوپہر کے کھانے کا وقت ایک بجے مقرر کر دیا ہے۔‘‘

پیشہ ورانہ سہولتوں میں مسلسل بہتری کی وجہ سے آئس ہاکی کو سال بھر کھیلنا اب ممکن ہو گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ژانگ ہائیجون، رکن، سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ ہم پرانے دوست بچپن سے ہی آئس ہاکی کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔ تب اندرون ملک کھیل کے میدان نہیں ہوتے تھے  اور قدرتی طور پر صرف ایک یا دو ماہ کی برفباری کے دوران ہی یہ کھیل کھیلا جا سکتا تھا۔ باقی سارا سال ہم برف کے موسم کے لئے ترستے رہتے تھے۔ آج کل اندرون ملک زیادہ آئس رنکس موجود ہیں، یہی وہ جگہیں ہیں جہاں اب ہم باقاعدگی سے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں شہر کے اندر اور باہر مختلف میدانوں میں مقابلوں کے لئے اکثر بلایا بھی جاتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): سونگ یوئے لونگ، رکن، سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ حالات بہترین ہیں۔ کھیل کی یہ اندرونی جگہ تو بہت شاندار ہے، برف بہت صاف ہے جو ہمارے لئے ہموار اسکیٹنگ اور تیز حرکت کو  آسان بنا دیتی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): این منگلی، رکن، سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ اگرچہ ہم عمر رسیدہ ہیں لیکن پھر بھی ہم آئس ہاکی کھیلتے ہوئے نوجوانوں جیسی توانائی رکھتے ہیں۔ آئس ہاکی ایک ایسا کھیل ہے جو جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو لوگ اس جوش و جذبے سے خالی ہیں، وہ نہیں کھیل سکتے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): ژانگ کیہائی، رکن، سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ کھیل کے بعد سب خوشی سے ہنستے ہیں اور بے حد خوش ہوتے ہیں۔ ’میں ورزش کرتا ہوں، میں ہاکی کھیلتا ہوں، اور میں خوش ہوں‘ یہی ہمارا سلوگن ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 9 (چینی): سینئر آئس ہاکی ٹیم

’’ آئس ہاکی مبارک ہو۔‘‘

ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!