کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کرافورڈ انٹرنیشنل اسکول کے طلبا چینی ثقافتی دن منانے کے لئے تقریب کے دوران ربن رقص پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیروبی (شِنہوا) نیروبی کے مضافات میں واقع ایک نجی پرائمری اسکول کرافورڈ انٹرنیشنل اسکول نے ایک بھرپور چینی ثقافتی دن منایا جس میں طلبا، اساتذہ اور والدین کو چین کی بھرپور روایات سے روشناس کرایا گیا۔
اس تقریب میں تقاریر، موسیقی، رقص، روایتی لباس اور کھانا شامل تھا جہاں نوجوان طلبا نے چینی زبان ، ڈریگن رقص اور ربن کاٹنے کے مظاہروں کے ذریعے حاضرین کو متاثر کیا۔
اسکول کی ایگزیکٹو پرنسپل اماںڈا برکن اسٹاک نے کہا کہ چینی ثقافت کو منانے کے لئے ایک دن مختص کرنا اس کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔
برکن اسٹاک نے کہا کہ چینی ثقافت کی عزت افزائی کا فیصلہ اس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ستائش سے مربوط ہے۔
نیروبی کے مرکزی تجارتی ضلع سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال میں ایک خصوصی اقتصادی زون کے قریب واقع کرافورڈ انٹرنیشنل اسکول نے 5 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے مختلف پس منظر کے حامل جونیئر اور سینئر طلبا کو چینی زبان کی تعلیم فراہم کی ہے۔
تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسکول کے چینی زبان کے2 اساتذہ ہر سال چین کا دورہ کرتے ہیں تاکہ زبان کے تدریسی طریقہ کار کے نئے رجحانات سے اپنے آپ کو آگاہ رکھیں اور طلبا کو اعلیٰ معیار کے عمیق تجربہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
