چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ ایک نمائش میں مرسڈیز بینز کی تصوراتی کار دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نےکہا ہے کہ چین اور یورپ میں گاڑیوں کی صنعت کی مضبوط بنیادیں ہیں اور ان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔
وانگ نے یورپین آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے سی ای اے) کے صدر اور مرسڈیز ۔ بینز گروپ اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین اولا کلینیئس کے ساتھ ویڈیو کال میں کہا کہ چین یورپی کار ساز اداروں کو سرمایہ کاری میں اضافے اور چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس کا مناسب تصفیہ چین اور یورپ دونوں کے مفاد میں ہے اور اس کے ساتھ صنعت کی وسیع تر توقعات کو بھی پورا کرتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ اے سی ای اے اور مرسڈیز۔ بینز گروپ کو فعال کردار ادا کرنا جاری رکھتے ہوئے یورپی کمیشن پر زور دینا چاہئے کہ وہ جلد ازجلد اس کا سیاسی فیصلہ کرے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپ ، چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور جلد از جلد فریقین قابل قبول مثبت حل تک پہنچ جائیں گے۔
اس موقع پر فریقین کے درمیان اختلافات کو جلد از جلد بات چیت اور مشاورت سے حل کرنے میں اپنے تعاون اور توقع کا اظہار کرتے ہوئے کلینیئس نے کہا کہ مرسڈیز۔ بینز گروپ چینی مارکیٹ کے ساتھ اپنے طویل مدتی عزم کو برقرار رکھے گا اور چین کے ساتھ اپنا تعاون مزید گہرا کرے گا۔
