اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شہر شیامین سے مشرقی تیمور کے دیلی کے لئے براہ راست...

چینی شہر شیامین سے مشرقی تیمور کے دیلی کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شیامین گاؤ چھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عملہ کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

شیامین (شِنہوا) مشرقی تیمور کے دارالحکومت دیلی سے ایک پرواز 8 جی 881 جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 40 منٹ پر شیامین میں اتری جس کے ساتھ ہی چین اور مشرقی تیمور کے درمیان پہلی براہ راست مسافر پرواز کا روٹ بھی شروع ہوگیا۔

چین کے مشرقی شہر شیامین اور دیلی کے درمیان مسافر روٹس پر پروازیں دیلی ایئر چلائے گی۔ رواں سال فروری سے اپریل تک ہرماہ 2 طرفہ 2 پروازیں چلائی جائیں گے جس میں ایک طرفہ پرواز کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے ہوگا۔

مئی سے دونوں مقامات کے درمیان ہفتہ وار 2 طرفہ پروازیں چلائی جائیں گی۔

اس سے قبل چینی مسافر انڈونیشیا یا سنگاپور کے راستے مشرقی تیمور جاتے تھے جس میں انہیں 10 گھنٹے سے زائد کا وقت لگتا تھا، بعض صورتوں میں 2 دن بھی لگ جاتے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس براہ راست مسافر فضائی راستے کے کھلنے سے دونوں شہروں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!