اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹنیپال میں نئے چینی سال اور سفارتی تعلقات کی سالگرہ منانے کے...

نیپال میں نئے چینی سال اور سفارتی تعلقات کی سالگرہ منانے کے لئے تقریبات کا انعقاد

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں چینی فنکار سیچھوان اوپرا کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

کٹھمنڈو (شِنہوا) چین کے صوبہ سیچھوان کے فنکاروں نے نیپال کے دارالحکومت میں نئے چینی سال اور چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے دو بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

پرفارمنس نیپال کی وزارت خارجہ اور دیگر سرکاری محکموں  کے نام منسوب  کی گئی۔ سوئی ننگ شہرمیں ایکرو بیٹک کا مظاہرہ کرنےوالا طائفے اور سیچھوان اوپرا طائفے کے فنکاروں نے کئی مختلف قسم کے بھرپور مظاہرے پیش کیے،ان میں ایکروبیٹک کے مظاہرے ، طویل ناک والے چائے کے برتن کا فن، گوژنگ سولو، رقص اور جادو کے کرتب شامل تھے۔

ہاتھ کے سایہ کے کٹھ پتلی تماشے میں کتے، بطخ اور پرندوں کی زبردست نقل نے حاضرین میں قہقہے اور تالیوں کی گونج پیدا کی۔

سیچھوان اوپرا کے خاکے جیسا کہ چہرہ بدلنا، آگ پھینکنا، طویل ریشمی ربن کا رقص اور پانی کی آستینوں کا رقص بھی ناظرین کے ساتھ گونجتے رہے۔

نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے کہا کہ یہ مظاہرےفن کے جمالیاتی اظہار کو دکھانے کے لیے احتیاط سے منتخب اور تیار کیے گئے ہیں۔

چھن نے پرفارمنس کے موقع پر کہا کہ یہ چین کی ثقافت کی متحرک روح اور تخلیقی صلاحیتوں کی بھی نمائندگی کرتے ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پرفارمنس نہ صرف آپ پر ایک گہرا اثر چھوڑے گی بلکہ یہ دونوں عوام کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی مفاہمت کو بڑھانے کے لیے ایک پل کا کام بھی کرے گی۔

یہ پرفارمنس چین کے نئے سال اور چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے نیپال میں ہونے والی تقریبات کا حصہ تھی۔

نیپال کے سیکرٹری خارجہ امرت بہادر رائے نے ان تقریبات کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی کوششیں یقیناً دونوں دوست ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات اور عوامی سطح پر تبادلے کو مضبوط کریں گی۔

رائے نے کہاکہ فنون، موسیقی، رقص اور تہواروں کے ذریعے ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دیتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!