اسرائیل کے تل ابیب میں ایک چوک پر ایک خاتون بڑی اسکرین کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کی نشریات دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)
یروشلم/غزہ (شِنہوا) فلسطینی شدت پسند گروپس نےغزہ میں قید 3 مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جبکہ اسرائیلی حکام نے اس کے بدلے میں 369 فلسطینی قیدیوں اور زیر حراست افراد کو رہا کر دیا۔
رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں ایک 29 سالہ اسرائیلی-روسی شہری الیگزینڈر ساشا تروفانوو، 36 سالہ اسرائیلی-امریکی شہری ساگوئی ڈیکل-چھن اور 46 سالہ اسرائیلی-ارجنٹائنی شہری آئر ہارن شامل ہیں۔
یہ افراد 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں جنوبی اسرائیل پر ہونے والے حملے کے دوران اغوا کئے گئے تھے۔
تروفانوو کو اپنی والدہ، دادی اور ساتھی کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا اور تینوں خواتین کو نومبر 2023 میں ایک گزشتہ یرغمالی معاہدے میں رہا کیا گیا تھا۔ ان کے والد کو اغوا کے دن قتل کر دیا گیا تھا۔
3 بچوں کے والد ڈیکل۔چھن کے اغوا کے بعد ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔ہارن کے بھائی ایتان غزہ میں قید ہیں۔
