چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیاح موسم بہار تہوار منانے کے لئے چھانگ دیان مندر میلے کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) سانپ کا سال شروع ہو تے ہی چین کی معیشت متحرک ترقی کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے جہاں کھپت، اعلیٰ معیار کی ترقی اور سرمایہ کی منڈی نئے ترقیاتی محرکات پیش کر رہی ہے جو مضبوط بحالی اور زیادہ پائیدار اور اختراعی ترقی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
چین نے حالیہ موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران بھرپور صارف اخراجات کا مشاہدہ کیا ہےجس میں سیاحت اور خدمات جیسے شعبے نمایاں رہے۔
وزارت ثقافت و سیاحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ منگل کو ختم ہونےوالی 8 روزہ تعطیلات کے دوران مقامی سفری اخراجات 677 ارب یوآن (94.4 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد زائد ہیں۔
اس دوران ہوم اسٹے کاروبار کو فروغ حاصل ہوا جس نے سیاحوں کو مقامی ثقافتی خصوصیات سے مزین ذاتی نوعیت کے رہائشی تجربات کے لئے راغب کیا۔ ان کی فروخت کی آمدنی گزشتہ سال کی موسم بہار تہوار تعطیلات کی نسبت 12.6 فیصد بڑھ گئی۔
اس سال کی تعطیلات میں سرمائی کھیلوں اور تفریح کے لیے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوا جیسا کہ ہاربن آئس-سنو ورلڈ نے 6 لاکھ 10ہزار سے زائد سیاحوں کو راغب کیا۔
