اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین2024 میں چینی مشینری کی صنعت کی مستحکم ترقی برقرار

2024 میں چینی مشینری کی صنعت کی مستحکم ترقی برقرار

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں  چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2024 میں کھدائی کرنے والی ایک سمارٹ مشین نمائش کے لئے رکھی گئی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن نے  کہا ہے کہ چین کی مشینری کی صنعت نے 2024 میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے پیچھے سازوسامان کو اپ گریڈ کرنے کے ملک کے بڑے پیمانے کے پروگرام اور بڑھتی ہوئی ترقی نواز پالیسیوں کی حوصلہ افزائی کارفرما تھی۔

2024 میں مشینری بنانے والے بڑے کاروباری اداروں کی اضافی قدر میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑے کاروباری اداروں سے مراد وہ ہیں جن کی سالانہ اہم کاروباری آمدنی 2کروڑ یوآن یا اس سے زیادہ (تقریباً 27لاکھ 90ہزار امریکی ڈالر) ہے۔

فیڈریشن کی نگرانی میں 122 بڑی مشینری مصنوعات میں سے 72 اقسام کی مصنوعات کی پیداواری حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا جو مجموعی طور پر 59 فیصد ہے۔

فیڈریشن نے کہا کہ چین کی مشینری کی صنعت کی جدیدیت کی صلاحیت میں مسلسل بہتری آئی ہے، اس کی صنعتی اور سپلائی چین کی لچک اور سلامتی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال ملک میں بجلی پیدا کرنے والے آلات کی کل پیداوار میں ہوا سے بجلی پیداکرنے والے ٹربائن کا حصہ نصف سے زیادہ رہا۔

2024 میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت ملک کی کل نئی گاڑیوں کی فروخت کا 40.9 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.3 فیصد زیادہ ہے۔

فیڈریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر لو جون جائی نے کہا کہ تیزی سے پیچیدہ بیرونی ماحول کے باوجود صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی حمایت کرنے والے سازگار عوامل میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ صنعت 2025 میں مستحکم کارکردگی برقرار رکھے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!