اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کی تفصیلات پر بات کرنا قبل از...

یوکرین کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کی تفصیلات پر بات کرنا قبل از وقت ہے،روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ رخارووا ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی سالانہ پریس کانفرنس میں شریک ہیں-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روس نے کہا ہے کہ  یوکرین کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے بارے میں مخصوص تفصیلات پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ (یوکرین کو) رسد روک دی جانی چاہئے کیونکہ تنازع کا تسلسل جاری رسد سے جڑا ہوا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے معاملے کو مذاکراتی عمل کے آغاز سے نہیں جوڑا جانا چاہئے اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کو ایسی شرط کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے جو ممکنہ مذاکرات کو آگے بڑھائے یا "حوصلہ افزائی” کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کسی مخصوص مذاکراتی عمل کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل تک بعض لوگوں نے خود کو مذاکرات سے روک دیا تھا جبکہ بعض نے اصرار کیا تھا کہ ہر چیز کو میدان جنگ میں ہی حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مناسب بات ملنے پر روس نے ضروری سمجھا تو اس پر بیان جاری کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!