اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کمپنیاں افریقہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے پرعزم

چینی کمپنیاں افریقہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے پرعزم

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں افریقہ ٹیک سربراہ اجلاس میں پولا ایگریکلچرل انشورنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی کی مشیر روز گوسلنگا گفتگو کر رہی ہیں-(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا) افریقہ میں پیش قدمی کرتی ہوئی چینی کمپنیاں براعظم کی ایک جامع اور لچکدار ڈیجیٹل معیشت کی جانب تبدیلی تیز کر رہی ہیں۔

چائنہ موبائل انٹرنیشنل لمیٹڈ میں انٹرپرائز بزنس فار افریقہ کے سربراہ زی تھونگ(ٹونی) ژو نے کہا کہ چینی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بنیادی شہری سہولیات اور ہنر مندی میں سرمایہ کاری نے علم پر مبنی معیشت کی جانب افریقہ کی منتقلی کو تیز کیا ہے۔

ژو نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں 2 روزہ افریقہ ٹیک سربراہ اجلاس کے موقع پرکہا کہ افریقہ میں ڈیجیٹل تبدیلی تیز ہو رہی ہے اور یہ مثبت رجحان ہے۔ہم ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں کاروباری کمپنیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

کینیا نے سربراہ اجلاس کے 7ویں ایڈیشن کی میزبانی کی۔افریقہ کی ڈیجیٹل معیشت میں ابھرتے ہوئے مواقع تلاش کرنے کے لئے اجلاس میں پالیسی سازوں،سٹارٹ اپ کاروباروں کے مالکان،سرمایہ کاروں اور مشترکہ منصوبوں کے سرمایہ کاروں سمیت تقریباً 2ہزار مندوبین نے شرکت کی۔

اجلاس مالیاتی شعبے کی تخلیقی ایجادات،ماحول دوست ٹیکنالوجیز اورافریقہ کے نوجوانوں کے لئے روزگار اور آمدن پیدا کرنے میں مصنوعی ذہانت اور بلاک چین کے کردار پر پینل مذاکروں پر مشتمل تھا۔

ژو کے مطابق چائنہ موبائل نے رابطے کی خدمات،ملٹی نیشنل کمپنیوں کو برانچیں مربوط کرنے میں معاونت کرنے اور انٹرنیٹ کی رسائی فراہم کرنے کے ذریعے افریقہ بھر میں اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے۔

ژو نے مزید کہا کہ چائنہ موبائل نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے ہم آہنگ ہوتے ہوئےعوامی اور نجی کلاؤڈ خدمات کے ذریعے افریقہ کی ڈیجیٹائزیشن کوششوں میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!