اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین: بہار تعطیلات میں خریداری کے رجحان سے عالمی کاروبار  میں اضافہ

چین: بہار تعطیلات میں خریداری کے رجحان سے عالمی کاروبار  میں اضافہ

موسم بہار کے تہوار کی شاندار تقریبات چین سے باہر دیگر خطوں تک پھیل گئی ہیں۔یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد یہ اس سال کا پہلا بہار کا میلہ ہے۔

رواں سال 29جنوری کو شروع ہونے والے اس تہوار نے ملکی کھپت میں اضافے کے ساتھ عالمی کاروبار کے لئے بھی وسیع مواقع پیدا کئے  ہیں۔

چینی صارفین اس تہوار کی بدولت عالمی اشیاء اور ثقافتوں کو اپنا رہے ہیں۔

بہار تہوار خاندان کے ملنے اور دعوتوں کے اہتمام کا سیزن ہوتا ہے۔ اس دوران چینی صارفین کے درمیان ’’غیر ملکی نئے سال کی اشیاء‘‘کے لئے بڑھتے ہوئے رجحان دیکھنے کو ملاہے۔فرانسیسی وائن سے لے کر چلی کی چیری تک عالمی پکوان چینی نئے سال کی خریداری کی فہرست  کا اہم حصہ بن گئے۔

بہار تہوار  کا ایک اور پہلو سفر اور ثقافتی دورےبھی ہے۔توسیع شدہ تعطیلات اور ویزا فری پالیسیوں کے ساتھ چینی سیاح عالمی مقامات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق چین نے بہارتعطیلات کے دوران ایک کروڑ 43 لاکھ 70ہزار سرحد پار دورے ریکارڈ کئے، جو پچھلے سال کی نسبت 6.3 زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ بہار تہوار 2025 کی تعطیلات نے چین کی فلمی صنعت کے لئے بھی ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔

چائنہ فلم انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق28 جنوری سے 4 فروری تک باکس آفس کی آمدنی بڑھ کر 9.51 ارب یوآن(تقریباً 1.33 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!