ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے ڈائریکٹر جنرل اولیویئر نگلی (وسط) فرانس کے شہر پیرس میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے نائب صدر یانگ یانگ اور ڈائریکٹر جنرل اولیویئر نگلی نے ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں میں اینٹی ڈوپنگ تعلیم خاص کر نوجواں کھلاڑیوں کو آگاہی دینے کو سراہا ہے۔
کھیلوں کا اینٹی ڈوپنگ تعلیمی علاقہ 6 فروری سے مہمانوں کے لئے کھلا ہے جسے کھلاڑیوں کو آرام دہ ماحول میں اینٹی ڈوپنگ بارے سیکھنے میں معاونت کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
یانگ نے کہا کہ اینٹی ڈوپنگ تعلیمی شعبہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے خوبصورت اور پرکشش تھا۔ ہم ہاربن کے تجربے سے سیکھیں گے اور واڈا کے تعلیمی منصوبوں کو فروغ دیں گے۔
نگلی نے مزید کہاکہ اینٹی ڈوپنگ صرف ٹیسٹ کرنے یا سزا دینے سے متعلق نہیں ہے ۔ اس کی روک تھام بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں میں کئی کھلاڑیوں کا پہلی مرتبہ ٹیسٹ ہوا تھا لہٰذا یہ ایونٹ تعلیم حاصل کرنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link