بیجنگ (شِنہوا) بین الاقوامی خلائی فیڈریشن کے عہدیدار یانگ یوگوانگ کا کہنا ہے کہ شین ژو-20 اور شین ژو-21 عملہ بردار مشنز کے لئے خلابازوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
چین کے قومی ٹیلی ویژن نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں یانگ نے کہا کہ دونوں مشنز کے لئے چاہے وہ ابتدائی ہو یا ضرورت کے وقت کا عملہ ہو، تمام ارکان سخت اور اعلیٰ بھرپور تربیت سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عملہ 6 ماہ کے مدارمشن کے دوران بڑے پیمانے پر سائنسی تجربات کرے گا اورگزشتہ مشن کی طرح خلائی سٹیشن سے باہر سرگرمیاں انجام دے گا۔
رواں سال چین کے خلائی سٹیشن کے آپریشن میں معاونت کے لئے تھیان ژو -9 مال بردار خلائی جہاز بھی روانہ کیا جائے گا۔
