چینی وزیر خارجہ وانگ یی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کے ساتھ برطانوی شہر لندن میں 10 ویں چین- برطانیہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
لندن (شِنہوا) چین اور برطانیہ نے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کے بعد سٹریٹجک رابطے اور باہمی تفہیم مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور برطانوی وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جوناتھن پاؤل نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل بہتری، مستحکم رفتار اور عملی تعاون کی کامیابیوں پر گفتگو کی۔
انہوں نے اپنے ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان اہم معاہدوں کی رہنمائی پر عمل کرنے، سٹریٹجک رابطے اور باہمی تفہیم مستحکم کرنے ، کھلے پن اور تعاون کو مرکزی موضوع کے طور اپناتے ہوئے مشترکہ مفادات وسیع کرنے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا تاکہ چین ۔ برطانیہ تعلقات میں مضبوط اور طویل مدتی مثبت پیشرفت کی جاسکے۔
انہوں نے سٹریٹجک سلامتی اور مشترکہ تشویش کے سلگتے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
