اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے تہوار کے بعد افرادی قوت کے استحکام کے لئے روزگار...

چین نے تہوار کے بعد افرادی قوت کے استحکام کے لئے روزگار معاون اقدامات میں اضافہ کردیا

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے مشرقی ریلوے سٹیشن کی  انتظارگاہ میں مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے بہار تہوار کے بعد آن لائن اور آف لائن روزگار میلوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مہاجر ملازمین کو اپنی ملازمتوں پر واپس جانے میں مدد دینے کے لئے خصوصی بسوں، ٹرینوں اور پروازوں کی سہولت فراہم کرکے افرادی قوت کی منڈی مستحکم کرنے اور بلاتعطل کاروباری سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق وسط جنوری سے 11 فروری تک ملک بھر میں روزگار فراہمی کی 22 ہزار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد روزگار کے مواقع پیش کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 15ہزار خصوصی بسوں، ٹرینوں اور پروازوں کی بدولت تقریباً 3لاکھ 70ہزار مہاجر مزدور اپنی ملازمتوں پر واپس لوٹے۔

بہار تہوار کے بعد کا عرصہ کاروباری اداروں کے لئے معمولات اور پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لئے اہم ہے  جبکہ کارکنوں کے لئے ملازمتیں تبدیل کرنے اور  نئے روزگار تلاش کرنے کا بھی عروج کا وقت ہے۔

دریائے یانگسی طاس اور دریائے پرل طاس کے علاقوں میں کاروباری اداروں نے تعطیلات کے بعد کاروباری  طلب کو پورا کرنے اور پیداوار کو فروغ دینے کے لئے تیزی سے کام شروع کر دیا ہے جس سے مزدوروں کی  طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت نے مستحکم پیداوار کو یقینی بنانے اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے کاروباری اداروں کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے اور بین العلاقائی افرادی قوت کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

جنوری کے وسط سے مارچ کے وسط تک وزارت 7 دیگر مرکزی اداروں کے ساتھ مل کر کارکنوں اور آجروں کے لئے روزگار کی خدمات پیش کرنے کی مہم شروع کرےگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!