اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ایپ ڈیپ سیک سے عالمی مسابقت کو فروغ ملا ہے، ہسپانوی...

چینی ایپ ڈیپ سیک سے عالمی مسابقت کو فروغ ملا ہے، ہسپانوی ماہر مصنوعی ذہانت

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2024 میں مہمان ایک روبوٹ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بارسلونا(شِنہوا)ہسپانوی قومی تحقیقی کونسل (سی ایس آئی سی) میں مصنوعی ذہانت تحقیقی ادارے (آئی آئی آئی اے) کے سربراہ کارلس سیرا نے کہا ہے کہ چینی مصنوعی ذہانت ایپ ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں عالمی مسابقت کو تیز کررہی ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں سیرا نے کہا ہے کہ "سائنس انسانیت کی بھلائی چاہتی ہے،” ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیپ سیک اس فطری چیز سے اشتراک کرتی ہے جو  "اچھی علامت” ہے کہ "ہمیں سائنسی اور عالمی تعاون کو کیسے فروغ دینا ہوگا”۔

چینی کمپنی نے جنوری میں اپنا ڈیپ سیک آر 1 ماڈل جاری کیا تھا۔ ڈیپ سیک اوپن سورس ہے جو کسی کو بھی اسے ڈاؤن لوڈ ، ترمیم اور اسے بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے برعکس چیٹ جی پی ٹی یا اینتھروپک کلاؤڈ کا ماڈل، ڈیٹا سیٹ اور الگورتھم ملکیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ اوپن سورس مسابقت ہے کیونکہ یہ ان نظاموں کو بہتر بنانے میں معاون اور ہر ایک کے لئے مفید ہے۔ یہ اوپن سائنس اور اوپن ٹیکنالوجی کی بنیاد ہے۔

سیرا نے ڈیپ سیک کی کامیابی کو حالیہ برسوں میں چینی محققین اور سائنسدانوں کی پیشرفت کے ایک مثال کے طور پر بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ٹیکنالوجی امریکہ اور چین سے تیزی سے پیچھے رہ گئی ہے تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپ میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!