چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جی نان کے ضلع جانگ چھیومیں مڈل سکول نمبر4 جانگ چھیو میں طلبہ ذہنی صحت کی سرگرمی میں شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں بیجنگ، شنگھائی اور ژے جیانگ سمیت مجموعی طور پر صوبائی سطح کے 18علاقوں نے ذہنی صحت کی معاونت کی 12356 ہاٹ لائن کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد عوام کو زیادہ قابل رسائی اور اعلیٰ معیار کی ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔
یہ بات نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کے ترجمان ہو چھیانگ چھیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبے بھی دماغی صحت کی جامع خدمات کی کوریج کو یقینی بنانے کے لئے اسی طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ قومی کمیشن برائے صحت نے 2025 سے 2027 تک کے عرصے کو "بچوں اور دماغی صحت کی خدمت کے سال” کے طور پر نامزد کیا ہے اور اہم گروپوں کے درمیان ذہنی صحت کے علم کو فروغ دینے اور اس بات کی ضمانت دینے کہ ہر شہر کی سطح پر نفسیاتی اور نیند کی خرابی کے کلینک کے ساتھ کم از کم ایک ہسپتال کے قیام جیسے دیگر اہم اقدامات کاخاکہ پیش کیا گیاہے۔
ترجمان ہو چھیانگ چھیانگ کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک بھر میں ذہنی صحت پر 5 ہزار سے زائد لیکچرز کا انعقاد کیا جائےگا۔
