اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایرانی بہنوں نے چین میں  نیا چینی سال کیسے منایا؟

ایرانی بہنوں نے چین میں  نیا چینی سال کیسے منایا؟

’’ واہ، یہ جگہ تو زندگی سے بہت بھرپور لگتی ہے۔
جی ہاں، تو پھر آئیے اسے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ۔‘

قدیم طرز کی کئی عمارتوں اور گلیوں کے درمیان واقع اس سڑک پر مشہور قدیم طرز کے کئی گھر  ہیں۔ یہ علاقہ بہار میلے کے شاندار جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ تاریخی اور ثقافتی علاقہ چین کے ثقافتی خزانوں سے سجا ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی):نازنین دہغان بردبار، تیانجن یونیورسٹی کی ایرانی طالبہ

’’ میٹھے کی پینٹنگ واقعی  فن کی ایک شکل ہے۔ اس کو بنانے کے دوران واقعی بہت لطف آتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): آتوسا دہغان بردبار ، تھیان جن یونیورسٹی کی ایرانی طالبہ

’’ جی ہاں، اس کے لئے بہت زیادہ دھیان اور صبر چاہئے ۔‘‘

یہ علاقہ حالیہ برسوں میں روایتی تہذیبی مرکز سے ایک جدید سیاحتی و تجارتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): آتوسا دہغان بردبار، تھیان جن یونیورسٹی کی ایرانی طالبہ

’’ کیا یہ آپ کے لئے ایک جانا پہچانا ذائقہ نہیں ہے؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی):نازنین دہغان بردبار، تیانجن یونیورسٹی کی ایرانی طالبہ

’’ ہاں جی، یہ ہمیں اسی طرح کی ایک روایتی مٹھائی لگتی ہے جو ہم نے اپنے نئے سال کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ مل کر بنائی تھی۔‘‘

اس منفرد  اور قدیم ثقافتی سڑک سے گزرنا ایک ایسی یاد بن گئی ہے جس کی اپنی مٹھاس ہے۔ اس بہار میلے نے ہم پر یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ہم چاہے جہاں سے بھی آئیں ہم سب آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ ہم خاندان، دوستی اور خوشی کے لئے ایک جیسی قدروں کو عزیز رکھتے ہیں

تھیان جن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!