اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچائنہ جنرل چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام امریکہ-چین تعلقات کو فروغ دینے...

چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام امریکہ-چین تعلقات کو فروغ دینے کی 20ویں سالگرہ

امریکی شہر نیو یارک میں سی جی سی سی کی 20ویں سالگرہ کےموقع پر منعقدہ گالا میں چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس-یو ایس اے(سی جی سی سی) کے قابل ذکر 20 سالہ سفر کے اعتراف میں ’’ٹوینٹی فار ٹوینٹی‘‘  تقریب میں شرکاء کا گروپ فوٹو-(شِنہوا)

نیو یارک(شِنہوا) چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس-یو ایس اے(سی جی سی سی) اور سی جی سی سی فاؤنڈیشن نے دو دہائیوں پر محیط بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کی مناسبت سے نیو یارک سٹی میں  20ویں سالگرہ کے موقع پر گرینڈ گالا کا اہتمام کیا۔

’’روابط قائم کرنے اور مواقع پیدا کرنے‘‘ کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں 300 سینئر ایگزیکٹوز،سرکاری حکام اور مفکرین شریک ہوئے۔تقریب میں امریکی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون اور مواقع بڑھانے کے لئے سی جی سی سی کے دو دہائیوں پر محیط عزم کو سراہا گیا۔

سی جی سی سی کے چیئرمین اور امریکہ میں بینک آف چائنہ کے صدر اور سی ای او ہو وے نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران سی جی سی سی بصیرت انگیز کاروباروں کے چھوٹے سے اتحاد سے ترقی پا کر سب سے بڑے اور اثر انگیز آزاد،غیر جانبدار،غیر سرکاری چیمبرز آف کامرس میں تبدیل ہوا ہے۔سی جی سی سی امریکہ-چین کاروباری برادریوں کو جوڑ رہا ہے۔

امریکہ میں چین کے سفیر شیئی فینگ نے اپنے کلیدی خطاب میں سی جی سی سی کو اس کی 20ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے امریکہ میں چینی کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کے مواقع پیدا کرنے کی اس کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پروان چڑھانے کے لئے مستحکم،صحت افزا اور پائیدار چین-امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے تاجر برادریوں سے کہا کہ وہ پر عزم رہیں،مواقع سے مستفید ہوں اور دوطرفہ تعلقات میں تعاون کریں۔

شام کی نمایاں بات سی جی سی سی کے قابل ذکر 20 سالہ سفر کے اعزاز میں ’’ٹوینٹی فار ٹوینٹی‘‘ اعترافی تقریب تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!