اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس اور امریکہ یوکرین تنازع کے خاتمے کے لئے فوری مذاکرات شروع...

روس اور امریکہ یوکرین تنازع کے خاتمے کے لئے فوری مذاکرات شروع کریں گے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور انہوں نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یوکرین اور روس تنازع کے خاتمے کےلئے امریکہ اور روس فوری طور پر براہ راست مذاکرات کریں گے۔

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں فون پر گفتگو کا ایک حصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فون پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک طویل اور انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور پوتن اس بات پر متفق ہیں کہ ہم روس۔ یوکرین جنگ میں ہونے والی لاکھوں ہلاکتوں کو روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرنے سمیت مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ہماری متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر مذاکرات شروع کریں گی اور ہم یوکرین کے صدر زیلنسکی کو فون کرکے بات چیت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا  کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، مرکزی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف، قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لئے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کو مذاکرات میں امریکی ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے کہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!