چین کا پہلا ٹائپ 054بی فریگیٹ چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیا کون نے کہا ہے کہ چین جہاز رانی کی آزادی کی آڑ میں کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی نوعیت کی اشتعال انگیز کارروائی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
گو نے بدھ کے روز نیوز بریفنگ میں رواں ہفتے آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہازوں کے گزرنے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پر ردعمل جاری کردیا ہے۔
گو نے زور دے کر کہا کہ تائیوان چینی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے اور تائیوان کا معاملہ جہاز رانی کی آزادی کا نہیں بلکہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کسی بھی ملک کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جہاز رانی کی آزادی کی آڑ میں چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کا سخت مخالف ہے۔
