اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیرون ملک جانے والے سیاح ملک سے باہر نئے چینی سال کی...

بیرون ملک جانے والے سیاح ملک سے باہر نئے چینی سال کی تقریبات سے لطف اندوز

جاپان کے شہر یوکوہاما کے چائنہ ٹاؤن میں سیاح لالٹینوں کے ساتھ تصویریں بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی سیاح یے مان ننگ اور ان کے اہل خانہ نے جاپان کے دورے میں گھر سے دور ہونے کے باوجود جب روایتی چینی تعطیلات کے موقع پر وہاں سڑکوں پر سرخ رنگ کے بینرز اور شاپنگ ونڈوز کی سجاوٹ دیکھی تو انہوں نے بہار تہوار کے جذبات محسوس کئے۔

اس ہمسایہ ملک کے لئے آسان ویزا درخواست کے عمل اور آسان نقل و حمل کی خدمات سے متاثر ہوکراس خاندان نے ٹوکیو اور اوساکا سمیت جاپانی شہروں کا سفر کیا اور بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران مقامی کھانوں، خوبصورت مقامات اور پاپ ثقافت سے لطف اندوز ہوا جو اس سال 28 جنوری سے 4 فروری تک جاری رہیں۔

جاپان میں بہار تہوار کا ذکر کرتے ہوئے چائنہ یوتھ ڈیلی کے ایک مضمون میں یے مان ننگ کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ تقریبات نہ صرف تعطیلات کے دوران گھر سے دور چینی سیاحوں میں اپنائیت کا احساس پیدا کرتی ہیں بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہیں کہ بہار تہوار کی ثقافت دنیا بھر میں کس حد تک پھیل چکی ہے۔

یی مان ننگ کی طرح 1990 کے بعد کی نسل کے نوجوان جانگ یو نے بھی چین سے باہر بہار کا تہوار گزارنے کا انتخاب کیا اور اپنے خاندان کے ساتھ تھائی لینڈ کے ریزارٹ جزیرے فوکیٹ کا سفر کیا۔ اس سفر کے دوران ایک خوشگوار حیرت کے طور پر یورپ سے تعلق رکھنے والے ایک اور بین الاقوامی سیاح نے جانگ کا استقبال کیا اور انہیں موسم بہار کے تہوار کی مبارکباد دی۔

چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کے مطابق 2025 کے بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں  ایک کروڑ 40لاکھ سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے تقریباً  77لاکھ داخلہ۔خروج سفر چینی مین لینڈ کے رہائشیوں کی طرف سے کئے گئےجو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

چینی آن لائن ٹریول پلیٹ فارم کونر کے مطابق رواں سال بہار کی تعطیلات کے دوران چینی سیاحوں نے 2100 سے زائد غیر ملکی شہروں کا دورہ کیا جو 2024 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔

   ایک اور آن لائن ٹریول پلیٹ فارم ٹرپ ڈاٹ کام کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور سنگاپور 2025 کے بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران چینی مسافروں کے لئے سب سے زیادہ مقبول بیرونی مقامات میں شامل تھے۔

خاص طور پر جاپان مختصر فاصلے کے بیرون ملک سفر کے مقامات میں نمایاں رہا کیونکہ جاپان کے سفر کے لئے سیاحت کے کل آرڈر پچھلے سال تعطیلات کے موسم کے اعداد و شمار کے مقابلے میں دوگنا ہوگئے تھے۔ ٹرپ ڈاٹ کام کے مطابق جہاں تک طویل فاصلے کے سفر کا تعلق ہے تو امریکہ، سپین، اٹلی اور فرانس جیسے سب سے زیادہ مطلوب مقامات میں سیاحتی آرڈرز میں بالترتیب 53 فیصد، 82 فیصد، 56 فیصد اور 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

چائنہ یوتھ ڈیلی کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ عالمی سیاحتی منڈی کی بحالی کے ساتھ چینی سیاح موسم بہار کے تہوار کے دوران اپنے سفر کے دائرے کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹراپیکل جنوب مشرقی ایشیائی جزائر سے لے کر قدیم یورپی قصبوں اور مصروف شمالی امریکی شہروں تک چینی سیاح ہر جگہ پائے جا سکتے ہیں۔

نیا چینی سال دنیا بھر میں منایا جانے والا تہوار بننے کے ساتھ ہی تقریباً 20 ممالک نے موسم بہار کے تہوار کو سرکاری تعطیل کے طور پر نامزد کیا ہے جبکہ دنیا بھر کے تقریباً 200 ممالک اور خطوں میں موسم بہار کا تہوار منایا جاتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!