اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور آسیان کے سینئر حکام مشاورت کا انعقاد کر یں گے

چین اور آسیان کے سینئر حکام مشاورت کا انعقاد کر یں گے

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے کے نان نگ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 21ویں چائنہ-آسیان نمائش کے دوران مہمان تھائی لینڈ کی مصنوعات خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین امید کرتا ہے کہ 12 سے 14 فروری تک صوبہ ژے جیانگ  کے ننگبومیں منعقد ہونے والی 31ویں چائنہ-آسیان سینئر عہدیداروں کی مشاورت چین-آسیان جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ مشاورت میں ایک وفد کی قیادت کریں گے اور ملائیشیا کے آسیان ایس او ایم کے رہنما اور آسیان-چائنہ ڈائیلاگ تعلقات کے بارے میں ملک کے رابطہ کار اور 2025 کے لیے آسیان کے چیئرمین داتو سری عمران محمد زین کے ساتھ  مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

گو نے کہا کہ چین-آسیان سینئر عہدیداروں کی مشاورت چین اور آسیان ممالک کے خارجہ امور کے محکموں کے درمیان بات چیت اور تعاون کا ایک اہم سالانہ طریقہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشاورت دونوں فریقوں کے لیے چین-آسیان رہنماؤں کی ملاقات میں طے پانے والی اہم مشترکہ مفاہمتوں پر عمل درآمد کے لئے ایک اچھا موقع ہوگا۔اس کا مقصد نئے حالات کے تحت مشرقی ایشیائی تعاون پر تفصیلی بحث اور مشترکہ مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال اور چین-آسیان جامع تزویراتی شراکت داری کو آگے بڑھا نا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!